بھارت کے لیجنڈری اداکار 79 برس کی عمر میں چل بسے

دھیرج کمار

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھیرج کمار 79 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار، ہدایت کار اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر دھیرج کمار ممبئی میں 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اداکار مبینہ طور پر نمونیا سے لڑ رہے تھے اور کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دھیرج کمار
دھیرج کمار، فائل فوٹو

دھیرج کمار کے جسد خاکی کو بدھ کی صبح اسپتال سے گھر لے جایا جائے گا، ممبئی کے ہنس شمشان گھاٹ میں صبح 11 بجے ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

اداکار کا فلموں اور ٹیلی ویژن میں طویل کیریئر تھا۔

انہوں نے شوبز میں اپنے سفر کا آغاز 1965 میں کیا اور 1970 سے 1984 کے درمیان 21 سے زائد پنجابی فلموں میں اداکاری کی۔

ہندی سنیما میں وہ سوامی، ہیرا پنا، راتوں کا راجہ، روٹی کپڑا اور مکان سمیت دیگر فلموں میں کرداروں کے لیے مشہور تھے۔

اداکاری کے علاوہ دھیرج کمار نے ٹیلی ویژن میں ایک مضبوط شناخت بنائی۔ اداکار نے پروڈکشن ہاؤس کریٹیو آئی کی بنیاد رکھی، جو اپنے ٹی وی شوز کے لیے مشہور ہوا۔