سابق آئی جی نے قبائلی اصلاحاتی کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی

سابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) نے وزیراعظم کی قبائلی اصلاحاتی کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین محسود نے خرابی صحت اور مصروفیات کی وجہ سےکمیٹی میں شمولیت سےمعذرت کی۔

سابق آئی جی خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر صلااح الدین محسود نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

صلاح الدین محسود نیک نام اور  پیشہ ور افسر تھےجو امسال گریڈ 22 میں ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے 2 بار خیبرپختونخوا پولیس کی کمان سنبھالی تھی۔

صلاح الدین محسود نےتیسری بار آئی جی بننےکی پیشکش پرمعذرت کرلی تھی۔