نجی اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینے جانے والا 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

سوئمنگ کی تربیت لینے جانے والا 13 سالہ لڑکا

لاہور : نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، وہ اپنے بھائی کے ساتھ اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینے جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ستوکتلہ کے علاقہ میں نجی سکول کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 13سالہ لڑکا ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او ستوکتلہ داؤد خالد نے بتایا واقع بارہ جولائی کو پیش آیا، جوہرٹاؤن کا رہائشی تیرہ سالہ سعد خیابان جناح سوسائٹی میں واقع کیمپس میں نہا رہا تھا۔

داؤد خالد کا کہنا تھا کہ سعد وہاں پر اپنے بھائی کے ساتھ اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینےجاتا تھا تاہم نہاتے ہوئے اچانک سعد بے ہوش ہوگیا۔

سعد کوفوری طبی امداد کےلیےنجی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ٹریننگ کےدوران سوئمنگ کوچ بھی موجود تھا تاحال واقعہ کے حوالے سے پولیس کو درخواست موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے خیبرپختونخوا کے پرُفضا مقامات کی سیر کو آئے سیاحوں کے ساتھ آئے دو دلخراش واقعات پیش آئے ہیں جس میں ایک لڑکی اور لڑکا دریائے کنہار کی تیز موجوں میں بہہ گئے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیفی بناتے ہوئے 14سالہ لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دسویں جماعت کا دلدار نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔