ای او بی آئی پنشنرز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2026 سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے، جس سے بزرگ شہریوں کو مالی ریلیف مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ چھ نکاتی ایجنڈے کی منظوری پر غور کرے گی۔

اجلاس میں پاکستان اورعرب ریاستوں کےدرمیان آزادتجارتی معاہدےکی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد کی اجازت میں توسیع کی منظوری دےگی جبکہ ک ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2026 سے پندرہ فیصد اضافے کی منظوری لی جائےگی۔

اس کے علاوہ، قومی کینیبِس کنٹرول اور ریگولیٹری پالیسی 2025 پیش کی جائے گی، جس کا مقصد متعلقہ شعبے میں قواعد و ضوابط کو واضح اور منظم بنانا ہے۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی جبکہ دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔