’زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے‘

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کا کیس، فیصلہ محفوظ

وفاقی وزیراحسن اقبال نے ملک بھر میں زرعی زمینوں کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تیزی سے تبدیلی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت زرعی زمین کو رہائشی سوسائٹیز میں تبدیل کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی زمینوں کی تیزی سے کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی شدید خطرے میں ہے درختوں کی کٹائی پر سخت قوانین کی ضرورت ہے ماحول بچانا سب کی ذمہ داری ہے، اربن پلاننگ کے بغیر پھیلتے شہروں میں  بنیادی سہولتوں کا فقدان ، بحران پیدا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی زمین کے بےدریغ استعمال سے ہم اپنی خوراک کا مستقبل بیچ رہے ہیں، پاکستان میں ماحولیاتی توازن بگڑنے لگا  ہے ، ہاؤسنگ کی لالچ  زرعی زمین نگل رہی ہے۔