پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام ایک اور بڑے ریلیف سے محروم

پیٹرول

اسلام آباد : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کے لئے ایک اور بڑی خبر آگئی ، حکومت نے پٹرول پر تیل کی ترسیل کا مارجن 1 روپے 93 پیسے بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مارجن بڑھا کر عوام کو ریلیف سے محروم کردیا، پٹرول پر تیل کی ترسیل کا مارجن 1 روپے 93 پیسے بڑھا دیا گیا جبکہ فریٹ مارجن 6 روپے 96 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 89 پیسے فی لٹر کردیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ڈیزل پرترسیل کا مارجن 3 روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھا دیا گیا ہے اور فریٹ مارجن 2روپے 9 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے 4 پیسے فی لٹر کردیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرول پر ٹیکسز ڈیوٹیز مارجن کی عوام سے 103.42 فی لٹر اور ڈیزل پر ٹیکسزڈیوٹیز مارجن کی مد 99 روپے 69 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

دستاویز کے مطابق پٹرول ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی اڑھائی روپے فی لٹر عائد ہے جبکہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لٹر ہے اور فریٹ مارجن 8 روپے 89 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لٹر ہے۔

پٹرول پر عوام سے ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے جبکہ پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

ڈیزل پر74 روپے 51 پیسے فی لٹر لیوی وصول کی جارہی ہے جبکہ ڈیزل پر فریٹ مارجن 6 روپے 4 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لٹر ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لٹر ہے اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔