سندھ کے شہر ٹنڈوالہٰیار کے علاقے سلطان آباد میں بچوں کے شراب پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹنڈوالہٰیار کے علاقے سلطان آباد میں شراب کی سرعام فروخت سے معصوم بچے بھی متاثر ہونے لگے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایتوں کے باوجود پولیس نے کارروائی نہیں کی، ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
علاقہ مکینوں نے شراب کی سرعام فروخت کے احتجاج کیا۔
ایک بچے کا کہنا تھا کہ دن کو کماتے ہیں رات کو شراب پیتے ہیں، دھاریش شراب دکان اور گھر پر فراہم کرتا ہے، والدین روکتے ہیں لیکن ہم دوستوں کے ساتھ پیتے ہیں۔
شہری کا کہنا تھا کہ زمیندار دھاریش سرعام شراب فروخت کررہا ہے، ہمارے بچے بگڑ رہے ہیں خدارا حکام اس کا نوٹس لیں۔
ایک اور شہری نے کہا کہ مہربانی کرکے سلطان آباد ٹاؤن کمیٹی اور ہمارے بچوں کو نشے سے نجات دلائیں۔