ویڈیو: جہلم میں پاک فوج نے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا

ویڈیو: جہلم میں پاک فوج نے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا

(17 جولائی 2025): مون سون کی طوفانی بارش نے جہلم اور چکوال میں تباہی مچا دی، ریلے میں پھنسے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی طوفانی بارش نے پنجاب بھر میں تباہی مچادی ہے جس کے باعث درجنوں دیہات زیر آب گئے، جبکہ ریلے میں پھنسے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق اب بھی درجنوں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، پاک فوج کے جوان ہیلی کاپٹر  سے لائف سپورٹ جیکٹس متاثرین کو دے رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹر دارا پور کے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، نکہ خلاص پور اور رجروڑ کے علاقے میں درجنوں جانور پانی میں بہہ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکوال میں ریکارڈ بارش کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہوئی، چکوال میں 423 ملی میٹر بارش ہوئی، کلر کہار، وہالی زیر میں 325 اور چو آسیدن شاہ میں 310 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

چکوال کے نواحی علاقے کھیوال میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ میں جاں بحق شخص کی اہلیہ اور ایک بیٹی زخمی ہے۔

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ ، 425 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،نظام زندگی مفلوج