کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم سندھ کی بڑھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل میں بادل جم کربرسنے کو تیار ہیں۔
ڈی جی میٹ آفس نے خبردار کیا پنجاب میں بارش برسانے والا سندھ کی جانب کی بڑھ رہا ہے ، آئندہ دو روزمیں مشرقی سندھ میں بارش کا امکان ہے، جس میں میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، نواب شاہ اور ٹھٹھہ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مون سون کے تیسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے جبکہ شہر میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے اور موسم مرطوب رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق خبریں
دوسری جانب ملک میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جس کے پش نظر این ؔڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے-
پنجاب کے اضلاع لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سمیت دیگر شہروں میں آندھی اور طوفان سمیت شدید بارش کا امکان ہے-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار برسات کی پیشگوئی ہے-