میرے پاس 50 کروڑ نہیں ، ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال کے جواب میں کہا میرے پاس 50 کروڑ نہیں ہے ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص کے بیان پر کہا شیخ وقاص کی جانب سے اس قسم کے بائیکاٹ کی ضرورت نہیں تھی، خبر کی تردیدکی ضرورت ہوتی ہے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایسے لوگ آگئے ہیں جن کوسیاست میں کوئی جانتا بھی نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا اس ٹیم کیساتھ کامیابی کا موقع صفر ہے، موومنٹ بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی والے کنفیوز ہے ان کو معلوم ہی نہیں کرنا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو بھی سمجھ نہیں آرہا کرنا کیا ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ایسے لوگ ہیں جن کا سیاست سے تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی اصل قیادت کو ختم ہی کردیا گیا ہے۔

مرزا آفریدی پی ٹی آئی میں واپس آگئے آپ کیوں نہیں آسکے؟ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا میرے پاس 50 کروڑ نہیں ہے ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا۔