لندن: برطانیہ میں بین الاقوامی رائل ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے پائلٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آج بین الاقوامی رائل ایئر شو کا آغاز ہو گا ، ایئرشو میں پاکستان کےجےایف 17تھنڈر کے پائلٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان کے جنگی اور عسکری طیارے سی ون تھرٹی ہرکولیس اور آئی ایل سیون ایٹ بھی برطانیہ میں ہونے والے دنیا کےسب سے بڑے ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو کا حصہ بنیں گے۔
سب سے بڑے ایئر فورس شو میں دنیا کے مختلف ممالک حصہ لیں گے ، میلے میں جدید جاسوس، پٹرول،لڑاکا ، کارگو اورریسکیو جہاز شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کے جدید ترین طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 برطانیہ پہنچ گئے
برطانوی رائل ایئر شو کا عنوان “نگاہیں آسماں پر ”ہے اور 30 ممالک کے 248 جہاز ایئرشو میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایئر شو اٹھارہ سے بیس جولائی تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے تیار کردہ جے ایف 17 طیارہ پہلی بار شامل ہو رہا ہے۔
اس بار بھارت کی جانب سے کوئی بھی طیارہ ایئر شو کا حصہ نہیں ہوگا، پاکستان کی تینوں اہم فضائی مشینیں عالمی توجہ کا مرکز بننے جارہے ہیں۔