پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق 20 سے 25 جولائی تک تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے۔
لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ 18 سے 23 جولائی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
ادھر کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل میں بادل جم کربرسنے کو تیار ہیں۔
ڈی جی میٹ آفس نے خبردار کیا پنجاب میں بارش برسانے والا سندھ کی جانب کی بڑھ رہا ہے ، آئندہ دو روزمیں مشرقی سندھ میں بارش کا امکان ہے، جس میں میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، نواب شاہ اور ٹھٹھہ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مون سون کے تیسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے جبکہ شہر میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے اور موسم مرطوب رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔