آئی پی ایل جشن میں بھگدڑ، بھارتی ریاست نے ذمہ داری آر سی بی پر ڈال دی

بھارتی ریاست نے آئی پی ایل جشن میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی ذمہ داری رائل چیلنجرز بنگلورپر ڈال دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک حکومت نے واقعے کی رپورٹ جاری ہے جس میں آر سی بی، پارٹنرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر سی بی نے تقریب کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست نہیں دی تھی، پولیس نے اجازت دینے سے انکار کیا اس کے باوجود فتح کا جلوس نکالا گیا۔

پولیس نے تقریب کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اجازت مسترد کی تھی۔

یہ پڑھیں: رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد ہلاک

پولیس نے آر سی بی کے سینئر ایگزیکٹو سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا، پویس کی تحویل میں تقریب کے آرگنائزرز ڈی این اے کی نمائندے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آْئی پی ایل میں بنگلور کی جیت کے بعد بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، 4 جون کو آر سی بی کی فتح کے جشن میں ہزاروں افراد چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع تھے۔