کراچی ایئرپورٹ پر خاتون کے زیوارت چوری، تحقیقات مکمل

کراچی ایئرپورٹ پر کوئٹہ جانے والی خاتون کے زیورات چوری ہونے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

سی سی ٹی وی کی مدد سے شعبہ ویجلنس نے نجی کمپنی کے 6لوڈرز کو مشکوک قرار دے دیا۔ کوئٹہ جاتے ہوئے خاتون مسافر کے زیورات چوری ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے رپورٹ ہیڈکوارٹرز ارسال کر دی جس میں غیرملکی کمپنی کے لوڈرز پر زیورات چوری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

نجی کمپنی کے لوڈرز خاتون کے ساتھ ساتھ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی حکام نے خاتون سے دوبارہ رابطہ کیا اور خاتون کو مشکوک 6 لوڈرز کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ایئرلائن سے کوئٹہ جانےوالی خاتون نے زیورات چوری کی شکایت کی تھی۔