اسلام آباد : مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، بجلی فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سماعت جلد ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 65پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کردی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 30 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق جون میں بجلی کمپنیوں کو13ارب31کروڑیونٹس سےزائدبجلی فراہم کی گئی،
بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ ماہ جون کے لئے ریفرنس لاگت8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔