منامہ : آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے چیمپئن شپ جیت لی۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز انڈر 17، انڈر 21 اور مینز 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔
پاکستان کے محمد آصف نے فائنل میں بھارت کے بریجیش دامانی کو شکست دے کر ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستان کے محمد آصف نے فائنل میں بھارت کے بریجیش دامانی کو شکست دے کر ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، محمد آصف نے7فریم کے مقابلے میں3-4سے کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے سیمی فائنل میں بھارتی حریف منان چندرا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں : حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
علاوہ ازیں پاکستان کے حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ بحرین میں کھیلے گئے فائنل میں حسنین اختر نے ویلز کے رائلی پاؤل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
محمد حسنین اختر نے رائلی پاؤل کے خلاف 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ قومی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں پولش حریف کو شکست دی تھی۔