30 سال قبل شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم کیسے پکڑا گیا؟

کراچی: اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

لاہور (19 جولائی 2025): سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) جھنگ نے اٹھارہ ہزاری سے 30 سال پرانے قتل کیس میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی جھنگ نے بتایا کہ ملزم 30 سال قبل ڈیرہ غازی خان میں شہری کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا، اس نے گرفتاری سے بچنے کیلیے مبینہ طور پر شناخت تبدیل کروا رکھی تھی۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے قومی شناختی کارڈ پر اپنا نام منظور حسین سے تبدیل کر کے محمد علی کروا لیا تھا، ملزم ڈیرہ غازی خان میں قتل سمیت درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جعلی پولیس اہلکاروں کی اغوا برائے تاوان کی کوشش ناکام

انہوں نے بتایا کہ سی سی ڈی ساہیوال نے بھی 18 سال سے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری محمد حنیف 18 سال قبل پولیس اسٹیشن غازی آباد میں شہری کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔