پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مشال یوسفزئی نے کہا بشریٰ بی بی نے نصیحت دی تھی حسد خود بڑی سزا ہے، جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت تکلیف میں ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مشال یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر لکھا میری بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے5ماہ سےملاقات نہیں ہوئی، مجھے ملاقات سے روکنے کیلئے ہر طریقہ آزمایا گیا۔
میری خان صاحب اور بی بی صاحبہ سے پانچ مہینوں سے ملاقات نہیں ہوئی ہے اور مجھے روکنے کے لیے ہر طریقہ آزمایا گیا
مجھے یاد ہے میں نے ایک مرتبہ بی بی کو کوئی شکایت کی تھی تو انہوں نے مجھے نصیحت کی تھی کہ بیٹا حسد خود ایک بہت بڑی سزا ہے جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت…— Mashal Yousafzai (@AkMashal) July 18, 2025
ان کا کہنا تھا کہ یاد ہے ایک مرتبہ بی بی کو شکایت کی تو انہوں نے نصیحت کی حسد خود بڑی سزا ہے، جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت تکلیف میں ہوتے ہیں، بی بی نے کہا تھا ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہا جاتا وہ پہلے ہی سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں، میری دعا ہے اللہ حسد میں مبتلا لوگوں کو شفا دے۔
خیال رہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزاخان آفریدی، نورالحق قادری امیدوار ہیں۔
خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ثانیہ نشتر کی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔