شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار قیصر خان نظامانی کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا، اللہ نے حادثے سے محفوظ رکھا۔
اداکار قیصر نظامانی نے کہا کہ لاہور سے کراچی کی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا، پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور حادثے سے محفوظ رکھا۔
اداکار نے شہریوں سے درخواست کی کہ ایئرپورٹ اور اطراف میں پرندوں کو دانہ نہ ڈالیں۔
قیصر نظامانی نے اپیل کی کہ شہری ایئرپورٹ کے اطراف کچرا اور گوشت کی باقیات نہ پھینکیں۔
یہ پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
واضح رہے کہ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی تھی، پرواز ٹیک آف سے قبل رن وے پر پرندہ ٹکرا گیا۔
پرواز کو فوری طور پر واپس پارکنگ پر کھڑا کردیا گیا ہے، ٹیم نے جہاز کا معائنہ شروع کردیا ہے جبکہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔