مہنگی چینی بیچنے والے کیخلاف کارروائی شروع، معروف مارٹ کے منجیر سمیت 19 افراد گرفتار

اسلام آباد: مہنگی چینی بیچنے والے دکانداروں کیخلاف انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، 19 افراد کو حکام نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے کریک ڈاؤن کیا، اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کی جی 13 میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو گرفتار کیا، کاؤنٹرز پر تمام اشیا ضروریہ نہ رکھنے پر معروف مارٹ کے منیجر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصولی پر گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تھی تاہم شہری اب بھی 200 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

اسلام آباد میں چینی کی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان میں چینی کی قیمت کا بحران سنگین ہو گیا ہے اور حکومتی دعووں کے باوجود ملک بھر میں کہیں بھی چینی سستی نہیں ہو سکی ہے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد اس کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی اور ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا۔

تاہم حکومت کی تمام تر کوششوں اور دعووں کے باوجود چینی مافیا عوام کو حکومت کے طے کردہ نرخ پر چینی دینے کو تیار نہیں ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو برقرار ہے۔

https://urdu.arynews.tv/sugar-game-played-every-year-in-pakistan/