لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے 4 اہم ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے، جس میں لاہور اور راولپنڈی میں ایک ایک جب کہ فیصل آباد میں 2 اسکیموں کی منظوری شامل ہے۔
سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے فنڈز کے اجرا پر متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں منصوبوں پر تقریباً 1755 ملین روپے تک لاگت آئے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گوالہ کالونی، گلشن احباب، کاہنہ فلائی اوور تک دو طرفہ 6.3 کلو میٹر سڑک تعمیر کی جائے گی، اور راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر پبلک پارک کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
فیصل آباد میں چک نمبر 199، آر بی فخر آباد، ملحقہ علاقوں میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی، فیصل آباد کے آبی وسائل کی توسیع کے لیے بھی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے گا۔
پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز
سیکریٹری ہاؤسنگ نوالامین مینگل نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید بڑھا دی گئی ہے، متعلقہ ادارے عوامی فلاح کے منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کریں۔