مخصوص نشستوں پر ممبران کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری ہائیکورٹ میں چیلنج

مخصوص نشستوں پر ممبران کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر ممبران کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ کے پی ، اور اسپیکر کے پی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں وفاقی حکومت، رجسٹرار ہائیکورٹ، گورنر، الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نےممبران سےحلف لینے سےانکارنہیں کیا، کے پی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا ایسے میں گورنر ہاؤس میں حلف ماورائےآئین ہے، آئین کا آرٹیکل65 ممبران اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ آرٹیکل 255 ٹو میں ’’ناقابل عمل اور ناممکن‘‘ لفظ لکھا ہے، چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255 ٹو کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں، ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کیلئے نامزد کیا۔

مزید پڑھیں : مخصوص نشستیں : اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط