بانی پی ٹی آئی کی جانب سے توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی وکلا کا پیسوں کے بغیر مقدمات لڑنے سے انکار

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایف آئی اے عدالت میں توہینِ عدالت کی درخواست کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض، ظہیرعباس، شاہینہ شہاب و دیگر وکلا نےدرخواست دائر کی جس میں بیٹوں سے وٹس ایپ کال اور طبی معائنہ نہ کرانے پر جیل حکام کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی احکامات نظرانداز کر کے خودساختہ فیصلے کیے، بانی پی ٹی آئی کو وٹس ایپ کال کی اجازت کے عدالتی حکم کے باوجود عملدرآمد نہ ہوا۔

درخواست گزار کے مطابق طبی معائنے کا عدالتی حکم بھی جیل حکام نے ہوا میں اُڑا دیا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی اختیار کوچیلنج کیا جس پر کارروائی کی جائے کیونکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں تاخیر نہیں بلکہ صریحاً انکار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

https://urdu.arynews.tv/rana-sanaullah-pti-founder-sons/

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک میں شامل ہوئے تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایک بیان میں مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی شہریت برطانیہ کی ہے وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے، ان کو یہاں لا کر لاقانونیت کا حصہ بنانے کا مطلب کیا ہو سکتا ہے۔