ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے شریک مالک اور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے ملاقات گزشتہ سال ہوئی تھی جسے اب سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کرکے بھارتیوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
وائرل تصویر میں کہ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کررہے ہیں۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا۔
بھارتی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کو جواز بنا کر میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
گزشتہ سال یونس خان کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو راؤنڈ میچ میں شکست دی تھی۔