لہنگا واپس نہ کرنے پر لڑکے نے دکان پر دھاوا بول دیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں لہنگا واپس نہ کرنے پر لڑکے نے دکان پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شہر کلیان میں کپڑے کی دکان میں ڈرامائی منظر سامنے آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

دراصل لڑکے کو لہنگے کو واپس کرنے اور رقم واپس نہ دینے پر غصہ تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے دکاندار میں افرا تفری مائی، کپڑے کو چاقو سے پھاڑ دیا اور عملے کو دھمکیاں دینے لگا۔

مذکورہ لڑکے کی شناخت سمیت سیانی کے نام سے ہوئی ہے جو آپے سے اس وقت باہر ہوا جب اسٹور نے منگیتر کا خریدا ہوا لہنگا واپس کرنے سے انکار کردیا۔

ویڈیو میں لڑکا سب کے سامنے لہنگے کو چاقو سے کاٹتے ہوئے چیخ رہا ہے، اس کا کہنا تھا کہ اگر تم نے میرے پیسے واپس نہیں کیے تو میں تمہیں اسی طرح پھاڑ دوں گا، وہ لہنگے کو پھینکتا ہے اور دکان سے باہر نکل جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ خواتین اگر لباس واپس کرنا چاہتی ہیں تو پھر خریدتی کیوں ہیں، انہیں خریداری کے وقت ان چیزوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بھائی بہت غصے میں لگ رہے ہیں، شادی کے بعد یہ چاقو استعمال نہ کرنے کے کتنے امکانات ہیں؟‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بھائی اپنی منگیتر کو متاثر کرنے کے چکر میں پولیس کی لاٹھی کھانے والا ہے۔‘

چوتھے صارف نے کہا، "اسے وہیں جلا دینا چاہیے تھا۔ وہ دکاندار اب ان پھٹے ہوئے ٹکڑوں کو دوبارہ استعمال کرے گا اور انہیں کم قیمت پر فروخت کرے گا۔”