ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے ایس بی سی اے کے 21 افسران کو فائنل شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔
نوٹسز ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سینئر و بلڈنگ انسپکٹرز کو جاری ہوئے جس میں مذکورہ افسران کو صفائی پیش کرنے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس کے مطابق افسران اپنے علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات روکنے میں ناکام رہے افسران پر غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کاالزام ہے۔
ڈی جی نے افسران سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے علاقے میں ایکشن کیوں نہیں لیا؟ افسران کو جواب کےلیے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے اور جواب نہ دینے پر افسران کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا جب کہ غیرتسلی بخش جواب پر ای اینڈ ڈی ریگولیشن کے تحت کارروائی ہو گی۔