ارسلان خان اور حنا چوہدری کے ڈرامہ سیریل ’رسمِ وفا‘ کا تیسرا ٹیزر جاری

اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری کے ڈرامہ سیریل ’رسمِ وفا‘ کا تیسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’رسم وفا‘ جلد نشر کیا جائے گا جس میں اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض پرمیش ادیوال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

رسم وفا کو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

ٹیزر میں حنا چوہدری کو عروسی لباس زیب تن پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کی شادی عین وقت پر منسوخ ہوگئی۔

تیسرے ٹیزر میں ارسلان خان حنا چوہدری سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں لیکن وہ انکار کرکے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

اس سے قبل حنا چوہدری نے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں گوہر رشید، اذان سمیع خان اور کومل میر بھی شامل تھے۔

ارسلان خان نے اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشہ میں بھی شرکت کی تھی۔

ارسلان خان ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے متعدد برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی۔