راولپنڈی : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے، ڈیم کا لیول 1750،10 فٹ پر پہنچ گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس کے پیش نظر حکام نے اسپل ویز کھول دیے گئے۔
اس کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 ایکڑ فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔
حکام کے مطابق اسپل ویز کھولنے کے بعد پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک لائی جائے گی تاکہ پانی کے اضافی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سےبھی احتیاطی تدابیراختیار کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب خان پور ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1949 فٹ تک پہنچ گئی ، ڈیم میں پانی کی گنجائش 1982 فٹ ہے۔
مون سون بارشوں سے قبل خانپور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوکر ڈیڈلیول تک پہنچ گئی تھی ، کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سےخانپور راول ڈیم ساملی ڈیم سمیت دیگر ذخائر میں بہتری آئی۔
خیال رہے اسلام اباد اور راولپنڈی سمیت ملحقہ نواحی علاقوں میں رات سے اب تک بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ وارننگ جاری کر دی ہے، واسا اور ریسکیو کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔
سیکٹرایف سکس سے ملحق سید ویلیج کے برساتی نالے میں طغیانی آگئی ریلہ گاڑی بہاکر لے گیا جبکہ مون سون کے نئے اسپیل سے دارالحکومت پانی پانی ہوگیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں پھر پانی آگیا۔