ڈیگاری واقعے پر ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے کیا کہا؟

ڈیگاری واقعے پر ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ کا ردعمل

کراچی (22 جولائی 2025): بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں قتل کیے گئے مرد اور خاتون کے واقعے پر نامور شوبز شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈیگاری واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار انسٹاگرام پر معنیٰ خیز پوسٹ کے ذریعے کیا جو کافی وائرل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری واقعے میں ملوث 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

ہانیہ عامر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد نہ بچے‘۔

اسی طرح اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نعیمہ بٹ نے ڈیگاری واقعے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ یوں لکھا: ’ڈرپوک دیکھا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں بندوق ہے۔ بہادر دیکھنا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں قرآن ہے۔ بس اتنی سی کہانی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لا کر قتل کیا گیا تھا، قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج ہے۔

مقتولین کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ دونوں کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔