بھارت میں مالک پٹ بل کتے کو بچے پر چھوڑ کر ہنستا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک شخص نے امریکی نسل کے پٹ بُل کتے کو 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا جس پر کتا بچے پر جھپٹ پڑا اور اسے بری طرح زخمی کردیا۔
اس دوران کتے کا مالک مزے سے بیٹھا مسکراتا رہا اور سارا منظر دیکھتے ہوئے بھی بچے کی مدد کو کوئی نہ آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ خوفزدہ ہوکر رکشے میں موجود ہے جبکہ کتے اس کے قریب بیٹھا اور مالک قریب بیٹھ کر سارا تماشہ دیکھ کر انجوائے کررہا ہے۔
چند لمحے بعد کتا اچانک بچے پر جھپٹ پڑتا اور کئی بار اسے کاٹا جس کے بعد بچہ رکشے سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہوا۔
متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا ہے کہ اس نے مدد کی فریاد کی لیکن کوئی آگے نہیں آیا، سب صرف ویڈیو بناتے رہے۔
پولیس نے حمزہ کے والد کی شکایت پر کتے کے مالک سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔