شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں فیشن شو کے دوران ریمپ پر گلوکارہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران میرا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر بار بار پکڑا اور دھکا دیا جس سے مین توازن کھو بیٹھیں۔
علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کی حرکت کرنا شازیہ منظور کی پرانی عادت ہے وہ جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرچکی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسے رویے کسی کے یلے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ عوامی مقام پر ہوں۔
علیزے شاہ نے جگن کاظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جگن نے واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ میرے گرنے پر مذاق بھی اڑایا جو غیرپیشہ ورانہ رویہ ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز علیزے شاہ نے کہا تھا کہ اداکاروں کی زندگی بہت مشکل ہوتی ہے اور ہمیں ایک ڈرامے کے چیک تین تین ماہ کے بعد ملتے ہیں، ہمیں اپنی کمائی کے لیے لوگوں سے بات کرنی پڑ رہی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب چیک دیا جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم آپ کے لیے اتنا تو کررہے ہیں جتنا آپ کا گزارہ ہوجائے۔
View this post on Instagram
علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ میری انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی یہی وجہ ہے، کہا جاتا ہے اپنی پروڈکشن میں کام دے کر احسان کررہے ہیں تو اپنا احسان آپ اپنے پاس رکھیں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ جہاں کام میں عزت نہیں ہے وہاں آپ کیسے کام کرو گے