تشدد سے طالبعلم کے جاں بحق ہونے پر مدرسہ سیل، ایک اور استاد گرفتار

خاتون کی لاش

سوات میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے پر مدرسہ سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے چالیار میں طالب علم کی تشدد سے موت کے واقعے کے بعد مدرسہ سیل کر دیا۔

مقدمے میں نامزد 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جب کہ مرکزی ملزم محمد عمر روپوش تھا جس کی گرفتاری کے لیے علاقہ عمائدین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین نے مین کالام اور مٹہ جانے والی شاہراہ بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں مزید 2 افراد نامزد کئے جائیں، طلبا کے مطابق بخت امین اور عمر زادہ بھی تشدد میں ملوث تھے۔

ڈی پی او محمد عمر کا کہنا ہے کہ سوات میں بچے پر تشدد کرنے والا مدرسے کا ایک استاد گرفتار کر لیا، تشدد میں ملوث 2 اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔

مدرسے میں دیگر بچوں پر بھی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مدرسے کے عملے سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔