فخر زمان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کا سب سے زیاہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں فخر زمان نے سلمان مرزا کی گیند پر تنظیم حسن ثاقب کا کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اوپنر بیٹر نے 95 میچوں میں 53 کیچز پکڑے ہیں، بابر اعظم نے 128 میچوں میں 52 کیچز لیے ہیں، شعیب ملک 123 میچوں میں 50 کچیز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شاداب خان مختصر فارمیٹ میں 112 میچوں میں 40 کیچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ پڑھیں: سابق کرکٹر نے سفیان مقیم اور ابرار احمد کو نہ کھلانے پر سوالات اٹھا دیے

واضح رہے کہ بنگلا دیش دوسرے ٹی 20 میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گیا، ذاکر علی نے 48 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہدی حسن نے 25 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔

ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال، سلمان مرزا اور عباس آفریدی نے دو دو جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ تین میچوں ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔