کوہستان کرپشن اسکینڈل : 9 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواستیں دے دیں

کوہستان کرپشن اسکینڈل

پشاور : ککوہستان کرپشن اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دے دیں ، رقم کے تعین کے بعدملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کو بھیجی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل کے 9 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کیلئےدرخواستیں دیدیں، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی چھان بین بھی جارہی ہے۔

ذرائع نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ذمے رقم کا تعین کیا جا رہا ہے، رقم کے تعین کے بعد ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کو بھیجی جائیں گی۔

چیئرمین نیب کی پلی بارگین کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواست دائر ہوگی۔

مزید پڑھیں : کوہستان کرپشن کیس میں نئے انکشافات، بڑے نام بے نقاب ہوگئے

یاد رہے کوہستان کرپشن کیس میں گرفتار کنٹریکٹر محمد ایوب نے دوران تفتیش اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف کیا تھا۔

بعد ازاں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے اثاثے برآمد، گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط کرلی۔

نیب نے کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے گئے، ایک ارب سے زائد نقد رقم، غیرملکی کرنسی، تین کلو سونا برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا تھا جبکہ ؤ 73 بینک اکاؤنٹس منجمد، 5 ارب روپے کی رقم برآمد کی، 77 لگژری گاڑیوں کی کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔