(23 جولائی 2025): عالمی ڈونر گلوبل الائنس فار ویکسینز فار ایمونائزیشن (گاوی) نے پاکستان کو سیکڑوں موٹرسائیکلیں عطیہ کر دیں۔
گاوی نے 800 موٹرسائیکلیں عطیہ کیں جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کے حوالے کیا۔ موٹربائیکس توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے زیر استعمال ہوں گی جبکہ انہیں 65 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ سندھ کے 21 اضلاع میں 300 موٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی جبکہ پنجاب کے 10 اضلاع کو 200 موٹربائیکس دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو عطیہ میں ملنے والی لاکھوں مچھر دانیوں کی چوری سے ملک کی جگ ہنسائی
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 24 اضلاع میں 108، آزاد جموں و کشمیر کے 4 اضلاع میں 80، اسلام آباد میں ویکسینیٹرز کو 80 اور گلگت بلتستان کے 4 اضلاع میں 60 موٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔
With funding support from @Gavi, @WHOPakistan has distributed 800 motorbikes to help vaccinators access hard-to-reach areas in 65 priority districts populated by 32.5 million people. Read to know more: https://t.co/g0ftnQwJSO pic.twitter.com/fo3HNwUnDY
— WHO Pakistan (@WHOPakistan) July 23, 2025
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ موٹربائیکس سے حساس علاقوں تک ویکسینیٹرز کی رسائی ممکن ہوگی، دوردراز علاقوں تک ویکسینیٹرز کی رسائی سے ویکسی نیشن شرح بہتر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکلوں سے 65 اضلاع کی 32 ملین آبادی تک رسائی ممکن ہوگی، ڈبلیو ایچ او صحت کے شعبہ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔