میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

مظفرآباد: میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں بڑے بھائی نے بھی دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا تعلق چناری کھڑی بانڈی سے ہے جن کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والوں کی شناخت وقاص، کاشف کے نام سے ہوئی ،ایک بھائی کاشف میٹرک امتحان میں فیل ہوا تو دلبرداشتہ ہو کر دریا میں چھلانگ لگادی اسے بچانے کے لیے دوسرے بھائی وقاص نے بھی دریا میں کود گیا۔