حنا رضوی کے ساتھ آن لائن شاپنگ کے دوران فراڈ ہوگیا

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا رضوی کے ساتھ آن لائن شاپنگ کے دوران فراڈ ہوگیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حنا رضوی نے شرکت کی اور اپنے ساتھ پیش آئے اسکیم کے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تین سال قبل شوٹنگ کے دوران بات کررہی تھی کہ میں ای بائیک لینے کا سوچ رہی ہوں آج کل بہت سے خواتین چلا رہی ہیں، آرام سے مارکیٹ جاکر چیزیں خرید سکوں گی کیونکہ گاڑی پارک کرنا مشکل کام ہوتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے دوست نے نمبر دیا اور بتایا کہ میں نے ایک دو بائیک ان سے خریدی تھیں یہ ای بائیک بھی فروخت کرتے ہیں۔

حنا رضوی نے کہا کہ میں نے ای بائیک کے لیے پیسے بھی بھیج دیے، فراڈسٹر نے کہا کہ ایک بائیک جس پر لوڈ ہوکر آرہی تھیں اس ڈرائیور کو پولیس نے پکڑ لیا ہے اور ای بائیک تھانے میں ہی ہیں تو کل آپ کو مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پھر مجھ سے کہا گیا کہ دوسرا لاٹ روانہ ہوا ہے اس میں دوسری ای بائیک آرہی ہیں، اس میں کچھ ہزار روپوں کا فرق ہے، میں نے پھر پیسے بھیج دیے لیکن ای بائیک نہیں آئی تو میں نے فون کیا لیکن سارے نمبر بند تھے۔

اداکارہ کے مطابق میں نے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کروادی کیونکہ میں نے واٹس ایپ پر شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کردی تھی کیونکہ اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔

حنا رضوی نے کہا کہ میں نے بہت سارے اچھے پراڈکٹس بھی آن لائن منگوائے ہیں لیکن کچھ لوگوں کی وجہ سے سب بدنام ہوجاتے ہیں۔