کراچی میں ایک اور سنار کی دکان میں ڈکیتی، ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑے

سونے کی قیمت

کراچی: کورنگی میں ایک اور سنار کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور سنار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے سونار کی دکان لوٹ لی۔

پولیس نے بتایا کہ 4 ڈاکو سونار کی دکان سے 20 تولہ سے زائد سونا اور رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ ڈکیتوں نے دکان کے اندر موجود کئی سونے کے سیٹ لوٹ لیے جن کی مالیت لاکھوں میں ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیجز کی مدد سے واقع کی تحقیقات اور ڈکیتوں کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی۔

گزشتہ روز بھی کورنگی دو نمبر پر ڈکیتوں نے سنار کی دکان میں واردات کے دوران فائرنگ کر کے دوکاندار کو قتل کر دیا تھا، جس کے ملزمان آج بھی گرفتار نہ ہو سکے۔

دوسری جانب بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کے قریب جیولرشاپ پرڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ مالک محمد ذاکرکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمے نے کہا کہ میں اورمیرا بیٹا محمد رمیز جیولری شاپ پر موجود تھے، دوپہر1 بجے 3 نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اور چوتھا اسلحہ کیساتھ باہر کھڑا تھا، 2 ملزمان پینٹ شرٹ اور 2 ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔

شاپ میں ملزمان نے ہمیں اسلحے کے زور پریرغمال بنایا اور ملزمان 24 سے 25 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے، ملزمان میرا اورمیرے بیٹے کے موبائل بھی لے گئے۔

مقدمے میں کہنا تھا کہ فرار ہوتے ہوئے شہریوں نےمزاحمت کی تو ملزمان فائرنگ کردی تاہم واردات کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔