صادق آباد: کچے کے ڈاکو نے دیگر 6 ساتھیوں سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا، جس میں 50لاکھ روپے ہیڈ منی والا ڈاکو قربان لٹھانی بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے کے 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے دیگر 6 ساتھیوں سمیت رحیم یارخان پولیس کے سامنے سرنڈرکردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رحیم یارخان پولیس کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو قربان لٹھانی ساتھیوں سمیت سرنڈر ہوا۔
سرنڈر کرنے والے کچے کے کریمنلز میں ڈاکو قربان لٹھانی کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ سرینڈر کرنے والے ڈاکووں میں جہانگیر دشتی، حکیم دشتی، رفیق لٹھانی، اعظم لٹھانی اور ابوبکرعمرانی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : کچے میں ڈکیت گینگ نے چھینے گئے سو جانوروں سمیت سرینڈر کردیا
ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوسنگین جرائم کے درجنوں مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں، ہتھیار چھوڑ کر پرامن زندگی کی طرف آنے والوں کے لیے راستے کھلے ہیں، سرنڈر کرنے والوں کو بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کریمینلز کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔