لاہور میں سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو اغوا کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ رائیونڈ میں کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کرکے دو شہریوں کو اغوا کیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے 25 لاکھ تاوان مانگا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغویوں سے زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیو بنوائیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے اہلخانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دے کر نوجوانوں کو بازیاب کروایا، اہلکاروں کے موبائل فون سے برآمد ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں۔