پاکستان کی معیشت کےلیے اچھی خبر ہے کہ ایک اور عالمی ادارے کا معیشت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرز اینڈ پور گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نےپاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی۔
اس سے قبل فیچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی غیرملکی ذخائر میں اضافے سے بیلس آف پیمنٹ بہتر ہوئی، ریونیو میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کی حکومتی کوششیں مالی استحکام کا باعث ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے پاکستان کو مالیاتی اداروں کی سپورٹ حاصل رہےگی۔
پاکستان نے معیشت کی بازی پلٹ دی، اب اس بات کا اعتراف آئی ایم ایف، آئی ایف سی، موڈیز، پی ڈبلیو سی و دیگر بڑے ادارے کررہے ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایف سی کے مطابق پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، ایم ڈی انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن نے کہا کہ ہر سال 2 ارب ڈالرز پاکستان کو دیں گے۔
معاشی بہتری پر فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کی ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آؤٹ لک مثبت کیا۔
پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے آئپسوس کے مطابق صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر ہے۔
پی ڈبلیو سی نے کہا کہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیوز کی ملکی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا، 49 فیصد سے بڑھ کر 85 چیف ایگزیکٹیوز ملکی ترقی کے حوالے سے پُرامید ہیں
او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں بڑا جمپ آیا جو 5 سے بڑھ کر 11 فیصد ہوگیا جبکہ گیلپ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کے اشارے واضح ہیں۔