پاکستانی اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کی آفر کا ذکر کرنے کے بعد تنقید کیے جانے پر ناقدین کو حاسد قرار دے دیا۔
گزشتہ روز ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ماضی کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں میزبان ان سے پوچھتی ہیں کہ بالی ووڈ میں کب نظر آئیں گی کوئی آفر آئی ہے؟
جواب میں جنت مرزا کہتی ہیں کہ ایک آفر کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی آئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت جاکر کبھی بھی کام نہیں کرسکتی، والدین نہیں مانتے اور میرا اپنا دل بھی نہیں مانتا کہ وہاں جاکر کام کروں۔
جنت مرزا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی۔
یہ پڑھیں: کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم آفر ہوئی تھی، جنت مرزا
اب انہوں نے نے انسٹاگرام پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات لوگ دکھاوا نہیں کر رہے ہوتے بلکہ وہ اپنی خوشیوں اور کامیابیوں کے لمحات شیئر کر رہے ہوتے ہیں، جب تک کہ آپ ان باتوں کو حسد کی نظر سے نہ دیکھ رہے ہوں۔
انہوں نے ناقدین کو خود کو درست کرنے کا بھی مشورہ دیا۔