مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا نیا بیان سامنے آگیا

ارمغان فرد جرم صحافی پر حملہ

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان صحافی پر حملے کے مقدمے مقدمے کی نقول لینے سے پھر انکار کرتے ہوئے کہا نئے نئے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے ملزم کو جوڈیشل کمپلیکس اے ٹی سی میں پیش کیا ، ملزم ارمغان کا مقدمے کی نقول لینے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔

عدالت نے مقدمہ کی نقول لینے سے انکار پر ملزم ارمغان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا مقدمے کی نقول کیوں نہیں لینا چاہتے؟

ملزم نے عدالت میں کہا کہ نئے نئے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے، کاپی نہیں لوں گا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کیلئے اگلی تاریخ مقرر کردی اور کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ایک اور بڑا اعتراف

پولیس نے بتایا کہ 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی گاڑی میں سوار تھا، ملزم نے نجی ٹی وی کے صحافی کو روکا اور تلخ کلامی کی، ملزم نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کیا اور فرارہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے، مدعی مقدمہ نے ملزم کو شناخت بھی کیا ہے۔