لاہور: پنجاب سے اتوار سے شروع ہونے والےمون سون کے چوتھے اسپیل صوبے بھر میں بہت زیادہ تباہی مچائی، جس میں 143 افراد جاں بحق اور چار سو اٹھاسی زخمی ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانے والے مون سون کے چوتھے اسپیل کا آج آخری دن ہے، اتوار سے شروع ہونے والے اس اسپیل نے پنجاب اور دیگر صوبوں میں بہت زیادہ تباہی مچائی-
گزشتہ روز بھی لاہور میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مشکلات کا سامنا رہا جبکہ لکڑی سے بنے گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی زخمی ہوئے۔
اٹک پمپ کے قریب تین مزدوروں کو کرنٹ لگا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حافظ آباد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔
موسم سے متعلق خبریں
شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے بعد بازاروں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ چنیوٹ میں کچہری کے باہر ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی ۔۔ مون سون اسپیل کی آج تک پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب میں ایک سو تینتالیس افراد جاں بحق، چار سو اٹھاسی زخمی ہوچکے ہیں، دو سو گھر تباہ اور ایک سو اکیس مویشی بھی ہلاک ہوئے۔