اداکارہ حمیرا کے بعد ٹک ٹاکر لڑکی کی پُر اسرار موت ، لاش گھر سے برآمد

ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے پراسرار طور پر لاش ملی ، خاندان نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے پراسرار طور پر لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعے نے سوشل میڈیا پر اور مقامی لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے جب ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کی لاش کو لوڈر رکشہ پر ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمیرا اپنی رہائش گاہ کے اندر مردہ پائی گئیں تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

خاندان نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے تین سال قبل علی سے طلاق لی تھی ، واقعے تحقیقات جاری ہیں اور سابق شوہر علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ورثا کا دعویٰ ہے کہ سمیرا مسلسل گھریلو تشدد کا شکار تھی اور حالیہ مہینوں میں بارہا اپنی حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔