بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل

راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل

راولپنڈی : بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا گیا ، مقتولہ کو عثمان نامی لڑکے کے ساتھ تعلقات کے شبہ پر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے غیرت کے نام پر قتل کا اور ایک واقعہ سامنے آیا، راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کےعلاقے میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے گورکن اور سیکرٹری قبرستان کو گرفتار کر لیا ، 19سالہ سدرہ عرب گل کا نکاح 17جنوری کو ضیاالرحمان سے ہوا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کو عثمان نامی لڑکے کے ساتھ تعلقات کے شبہ پر قتل کیا گیا ، ضیاالرحمان نے عثمان کیخلاف پیرودھائی میں 21 جولائی کو مقدمہ کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ مقتولہ سدرہ عرب گل نے عثمان نامی لڑکے سے نکاح کر رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق دلہن کو قتل کے بعد رات کے اندھیرے میں دفن کر دیا گیا تھا اور ملزمان نے مقتولہ کی تدفین کے بعد قبر کا نشان بھی مٹا دیا تھا۔

مزید پڑھیں : بلوچستان میں قتل ہونے والے مرد اورعورت کا 47 دن بعد پوسٹ مارٹم ، تہلکہ خیز انکشافات

یاد رہے کہ بلوچستان کے دارلحکومت کے نواحی علاقے ڈگاری میں انیس جولائی کو بانو نامی خاتون اور احسان اللہ نامی شخص کے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، فائرنگ کے دردناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

بتایا جاتا ہے میاں بیوی ڈیڑھ سال سے روپوش تھے، دونوں کو دعوت کے بہانے بلایا گیا، جرگے میں فیصلہ سنایا گیا اور پھر کھلے میدان میں لے جا کر گولیاں چلا دی گئیں۔