وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی۔
جدید ماڈل نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ اس نظام کے تحت نوجوانوں کو موجودہ دور کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کی تربیت کے بعد روزگار یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کارکردگی اطمینان بخش ہے نوجوانوں کو روزگار کیلئے غیرملکی زبانوں کی تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں بیرون ملک روزگار کے حصول کیلئے ہنرمند افراد کی تیاری کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ روزگار کے مواقع پر جامع رپورٹ پیش کریں اور ہر 2 ماہ میں پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا، پاکستان کے باصلاحیت نوجوان سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ان نوجوانوں کو روزگار کے قابل تعلیم و ہنر کی فراہمی سے ملک کی تقدیر بدلیں گے، پاکستان کے باصلاحیت نوجوان دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔