نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی۔

فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

May be an image of ‎phone and ‎text that says "‎PAK 10 비한태는 Welcome Gateway PAK Digital igitalPokistan Pakistan Loginwi.h: ο Emal CNIC Email Address Passao'd Furga: Passwerd Coming Soon Appointment option for NADRA center at PAK ID MOBILE APP Register Login Binmetric Legin 4mz Download Application Form 日.て GET Google Play Eirp: Btax:PcEl Paisy 버남연에 S4IET Saret Gewnlnl App Store 日米お町us 20J64 Bgle Resarsggi +92-51-1117B6100 1777 mirs f NADRAPakistanOfficial NadraPak NADRA دیبسائٹ www.nadra.gov.pk pk © nadrapak_official nadraofficial‎"‎‎

May be an image of ‎text that says "‎PAK ほかましみ Wakcurne Calea Loginvetc Eru CHC 本かそ製 PRANDY ® rcTo .መሕ ตา 知 วาพ Coming Geen Appointment option for NADRA center at PAK MOBILE NRC Gujrat Meca Center; slamabad Rialpindi Road, Rawalpindil Paertar Mega Center: Rawalpi 深法O.以心出間 NADRA Mega Ceйoer. Guirrwaila Bahawalnagar Jhang NRCMiarchJnnu NRCMultanCy uintazabac Certr Faselibad ultan Choora Karach West NRC NRCLarkana NADRA Curter Quetta RC.SariatRoad Quetta Cantral स.ार Gunj Rukhsh ahprg Lahore NADRA MeAa Cenle Peso Roakt NRCSadiqabac NACVehari Mardan NADRAMega Center Peshawa- Center. Roac, Faisalabad Muzaffarabad Muraffarabad Goja. Muzaffarabad Rawalakot NRCGilgit awar +92-51-1117B6100 1777 برا:البارن: NADRAPakistanOfficial NadraPak NADRA دیبسائٹ www.nadra.gov.pk G nadrapak_official nadraofficial‎"‎

 

علاوہ ازیں آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کیلیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔

اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔

نادرا کی آن لائن فیس ادائیگی کیلیے نیچے دیا گیا آسان طریقہ اختیار کریں:

سب سے پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ ان ہو جائیں اور نیچے دیے گئے آپشنز میں ان باکس پر کلک کریں آپ کو منظور شدہ درخواست کی ٹریکنگ آئی ڈی دکھائی دے گی۔
ٹریکنگ آئی ڈی کے دائیں طرف PAY NOW کا آپشن نظر آئے گا (اگر نہیں آئی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی درخواست ابھی پراسیس میں ہے)۔ PAY NOW پر کلک کریں
دیگر شناختی دستاویزات کی فیس صرف DEBIT CARD یا CREDIT CARD کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
DEBIT یا CREDIT کارڈ سے ادائیگی کیلیے PROCEED TO PAYMENT کے بٹن پر کلک کریں
PAYMENT DETAILS میں نام، ای میل اور دیگر معلومات درج کر کے NEXT پر کلک کریں
CONFIRM AND PAY کے بٹن پر کلک کریں، آپ کا بینک تصدیق کیلیے VERIFICATION CODE بھیجے گا، اسے متعلقہ خانے میں لکھیں اور SUBMIT کر دیں جس کے بعد PAYMENT SUCCESSFUL کا میسج ظاہر ہوگا۔
ایزی پیسہ کے ذریعے فیس ادائیگی کا طریقہ

ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے ادائیگی کیلیے ایزی پیسہ ایپ میں لاگ ان کریں اور نادرا فیس کے آپشن پر کلک کریں
اگلی اسکرین پر ٹریکنگ آئی کے خانے میں آئی ڈی درج کریں اور NEXT پر کلک کریں
معلومات کی تصدیق کے بعد PAY IN FULL پر کلک کریں
اگلی اسکرین پر بھی معلومات کی تصدیق کر کے PAY NOW پر کلک کریں، اس کے بعد اسکیرن پر فیس ادائیگی کا CONFIRMATION MESSAGE نظر آئے گا۔
جاز کیس ایپ سے فیس ادائیگی کا طریقہ

جاز کیس ایپ کے ذریعے ادائیگی کیلیے لاگ ان کریں اور GOVT PAYMENTS کے آپشن پر کلک کریں
اگلی اسکرین پر نادرا کے آپشن کا انتخاب کر کے دو آپشنز میں سے NIS پر کلک کریں
پھر ٹریکنگ آئی ڈی درج کر کے آگے بڑھیں
درخواست سے متعلق تفصیلات نظر آنے کے بعد CONFIRM پر کلک کریں
اس کے بعد اپنے جاز کیش اکاؤنٹ کا 4 ہندسوں والا MPIN درج کریں، آپ کو فیس ادائیگی کا CONFIRMATION MESSAGE اسکرین پر نظر آئے گا۔
ای سہولت پر فیس ادائیگی کا طریقہ

ای سہولت کے ذریعے فیس ادائیگی کیلیے کسی بھی قریبی ای سہولت فرنچائز تشریف لے جائیں
نمائندہ کو اپنی ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کریں اور فیس ادا کریں
واضح رہے کہ آپ کی شناختی دستاویزات مقررہ وقت کے اندر آپ کے منتخب کردہ پتے پر موصول ہو جائے گی۔