اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو مایوس کن رہی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (25 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو مایوس کن رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو مایوس کن رہی۔ نیتن یاہو سے غزہ میں امداد پر بات تو ہوئی لیکن کیا بات ہوئی، وہ بتا نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے یرغمالی واپس چاہتا ہے۔ اگر تمام یرغمالی واپس آ گئے تو حماس کی ڈھال ختم ہو جائے گی اور اس کے لیے کافی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حماس کے ہاتھوں سے یرغمالی نکل گئے تو پھر ان کیلیے ڈیل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ کسی بھی ڈیل پر پہنچنے کا ففٹی ففٹی چانس ہے جب کہ جاپان کے ساتھ ڈیل کا 25 فیصد چانس ہے۔ جاپان 550 ارب انویسٹ کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر سابق صدر براک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما نے جرائم کیے ہیں۔ عدالتی فیصلوں کی وجہ سے انہیں کافی مدد ملے گی۔

https://urdu.arynews.tv/us-envoy-witkoff-blames-failure-to-reach-ceasefire-deal/