کراچی: سعودیہ کے لائلٹی پروگرام الفرسان نے پاکستانی مسافروں کے لیے Cash + Miles پیشکش کی ہے، ادائیگی کا یہ نیا طریقہ کار سعودیہ کے ڈیجیٹل بکنگ کے سفر سے مربوط ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودیہ کے لائلٹی پروگرام الفرسان نے Cash + Miles متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ ادائیگی کا ایسا نیا طریقہ کار ہے، جس کی مدد سے مسافر اپنے ٹکٹ کی قیمت کا حصہ الفرسان مائلز کے ساتھ اور باقی رقم نقد کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں، یہ سہولت اب ڈیجیٹل بکنگ کے عمل کے دوران ادائیگی کے نئے طریقے کے طور پر موجود ہے۔
یہ نئی پیشکش ان پاکستانی مسافروں کے لیے زبردست کشش رکھتی ہے، جو ذاتی امور، معمول کے وزٹ، عمرہ و حج اور کاروبار وغیرہ کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اکثر سفر کرتے ہیں۔ چاہے آپ جدہ سے کراچی، ریاض سے اسلام آباد، یا دمام سے لاہور کا سفر کر رہے ہوں، اب اپنے حاصل کردہ الفرسان Miles کو ٹکٹ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے سفر کو مزید سستا، قابل رسائی، اور فائدہ مند بناسکتے ہیں۔
سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
ادائیگی کا نیا طریقہ زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے مسافروں کو ہر فلائٹ میں بغیر کسی سیٹ کی پابندی کے بکنگ کرنے کی اجازت ملتی ہے، اور سعودیہ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز پر دستیاب ’’Manage My Booking‘‘ فیچر کے ذریعے اپنے سفر کے پروگراموں میں ترمیم یا رقم کی واپسی کی درخواست بھی کی جا سکتی ہے۔
اس آپشن کا متعارف کرایا جانا ادائیگی کی سہولت میں اضافہ اور عالمی معیار کی مسافروں کی ضرورت کے مطابق خدمات کی فراہمی کے لیے سعودیہ کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سعودیہ کے اسٹریٹجک مقاصد سے ہم آہنگ ہیں تاکہ منصوبہ بندی اور بکنگ سے لے کر ریزرویشنز کے انتظام اور بعد از فروخت سپورٹ تک رسائی تک مسافروں کے سفر کے ہر پہلو کو پہلے سے زیادہ بہتر کیا جا سکے۔
الفرسان لائلٹی پروگرام سعودیہ، فلائی اے ڈیل، یا اسکائی ٹیم کے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ پرواز کرنے والے پاکستانی مسافروں کو سہولت اور آسانی فراہم کیے ہوئے ہے، اور الفرسان لائلٹی پروگرام کے حامل مائلز سمیت خصوصی پیشکشوں اور دیگر مراعات سے مستفید ہوتے ہیں۔ یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور جدید ڈیجیٹل سلوشنز سے تعاون یافتہ پروگرام اپنے پاکستانی اور عالمی ممبران کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔